• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 

 ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبد الرحمان کھیتران نے  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا۔

سردار عبد الرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال نےانہیں ان کے بیٹے کے ذریعے من پسند وزارت اور دیگر کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال میں اتنی جرأت نہیں کہ پیشکش انہیں کرتے، ہم بھکاری نہیں کہ جام کمال سے کچھ مانگیں۔

سردار عبد الرحمان کھیتران نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے فیصلے پر اٹل ہیں، جام کمال کو جانا پڑے گا۔

تازہ ترین