• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز کی بیٹے اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کے ہمراہ نئی تصویریں

پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی معروف میک اپ آرٹسٹ و اداکار وقار حسین اور بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

وقار حسین نے اقراء عزیز اور اُن کے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ ملاقات کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔

اقراء عزیز کی معروف میک اپ آرٹسٹ سے ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہیں۔

اقراء عزیز کی اِن نئی تصویروں میں اُن دونوں فنکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔


وقار حسین نے اقراء عزیز کو اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے اُنہیں اور کبیر حسین کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی ہیں۔

وقار حسین کا اقراء عزیز سے متعلق اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اقراء عزیز اُن کے لیے بہت اسپیشل اور اُن کے دل کے بہت قریب ہیں، اب وہ ما شا ءاللّٰہ سے ماں بھی ہیں۔‘

تازہ ترین