• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال راشد کی آریان خان کیس پر بالی ووڈ نگری کے خاموش رہنے پر تنقید

بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر بالی ووڈ نگری کے خاموش رہنے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام بالی ووڈ والوں کو آریان خان کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔

کمال راشد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آریان خان کیس میں بالی ووڈ نگری کے خاموش رہنے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اگر بالی ووڈ ایک خاندان ہے تو تمام بالی ووڈ شخصیات کو آریان خان کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مگر سوائے ریتیک روشن کے کسی نے بھی حمایت نہیں کی۔‘

انہوں نے بالی ووڈ کے تمام بڑے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اجے دیوگن، اکی، ورون، شاہد، جوہی، جاوید اختر، فرحان، ٹوئنکل اور کاجول تقریباََ سب ہی خاموش ہیں کیونکہ اس بالی ووڈ میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہے۔‘

کمال راشد نے ایک اور ٹوئٹ میں بالی ووڈ میں تعلقات کی نوعیت بتاتے ہوئے لکھا کہ ’بالی ووڈ میں بہت آسان سا فارمولا ہے جو بھی کامیاب ہوتا ہے، ہر بالی ووڈ والا اس کا دوست ہوتا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کے لوگ اسے نہیں جانتے، جو بھی عمران خان، فیصل خان اور حرمین باویجا کی طرح فلاپ ہے۔‘

آخر میں کمال راشد نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ بالی ووڈ کے لوگوں کا رشتہ کسی بھی شخص کی کمرشل ویلیو پر منحصر ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل اے ایس جی انیل کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک دلائل مکمل نہیں کیے جاسکے تھے۔

تازہ ترین