• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان کی بھکاری بچوں کی مدد کرتے ویڈیو وائرل

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی بھکاری بچوں کی مدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 منشیات کیس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے جیل میں رہنے والے آریان خان کی ایک پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں کچھ بھکاری بچوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آریان کو ممبئی کے ریستوران میں ایک پارٹی سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پارٹی میں ملائکہ اروڑا اور آریان خان سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ آریان خان جیسے ہی ریستوران سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگتے ہیں تو دو بھکاری بچے اُن کے پاس آتے ہیں اور اُن سے مدد مانگتے ہیں۔

بچوں کو دیکھ کر آریان خان اپنی جیب سے پیسے نکال کر اُنہیں دیتے ہیں جس کے بعد وہ بچے آریان خان کو دُعا دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت آج (جمعرات) تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل اے ایس جی انیل کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک دلائل مکمل نہیں کیے جاسکے تھے۔

تازہ ترین