• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا افغانستان سے انخلا کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گا

امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اس سال کے اختتام سے قبل افغانستان کیلئے انخلا پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔

امریکی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں، قانونی رہائشیوں اور کچھ ویزا درخواست گزاروں کی مدد کی جائے گی۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ کے نامعلوم عہدیدار کے حوالے سے یہ خبر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انخلا پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کی کوئی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔

امریکی انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ اس کی اولین ترجیح ان امریکیوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی ہے جو اگست میں امریکی انخلا آپریشن میں افغانستان نہیں چھوڑ سکے تھے۔

تازہ ترین