• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں ڈی ایچ اے لاہور کی نئی سائٹ پر ڈیولپمنٹ کے لیے اجازت کا کیس


سپریم کورٹ میں ڈی ایچ اے لاہور کی نئی سائٹ پر ڈیولپمنٹ کے لیے اجازت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈی ایچ اے کو ڈیولپمنٹ پلان راوی اربن اتھارٹی کو دینے اور روڈا کو لاہور کا ماسٹرپلان فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈن گارڈن پراجیکٹ متاثرین کو ڈی ایچ اے میں پلاٹ دینے یا رقم واپسی کے لیے وقت دے دیا۔

سپریم کورٹ میں متاثرین کے وکیل نے بتایا کہ ایڈن گارڈن متاثرین کو ڈی ایچ اے میں جہاں پلاٹ دیے جا رہے ہیں وہ جگہ شہر سے بہت دور ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد متاثرین ہیں، سب کی رائے لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔

 کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین