• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بلوچستان کے فیصلے صوبے میں ہی کرتے ہیں، جام کمال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےکہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں الزامات لگتے رہے ہیں میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ہم آج بھی بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی کرتے ہیں لیکن کچھ خفا خفا سے دوست شاید پرانی ریتوں کو پھر سے جنم دینا چاہتے ہیں ۔ اسلام آباد کا دورہ معمول کے مطابق ہے کل ماحولیاتی کمیٹی کی میٹنگ ہے وزیراعظم سربراہی کرتے ہیں۔ میرا تو اسلام آباد آنا جانا رہتا ہے کچھ لوگوں کے اسلام آباد کے دوروں میں اضافہ ہوا ہے۔ معاملات کو بلوچستان میں حل کرنا چاہتے تھے لیکن کچھ دوست یہاں آئے۔ابھی وہ دوست جو بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بھی اپنا عدم اعتماد کی درخواست دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔جام کمال نے کہا کہ پرسوں ہماری پریس کانفرنس ہوئی تھی ہمارے تمام اتحادی موجود تھے بشمول تحریک انصاف کے ممبرز بھی شریک تھے۔ اس وقت اکثریت میرے پاس ہے پی ٹی آئی بلوچستان حکومت میں شراکت دار ہے۔موجودہ صوبائی حکومت کو وزیراعظم کی حمایت حاصل ہے۔ پارٹی انتخابات میں اگلی مرتبہ حصہ لینے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پاکستان کی سیاست میں الزامات لگتے رہے ہیں میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔بہت سارے لوگ ہیں جو عدم اعتماد کی سطح تک نہیں جانا چاہتے جب عدم اعتماد کا موقع آئے تو چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

تازہ ترین