• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے لاہور بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے خاص طور پر یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 80 فیصد سے زائد ’دانش‘ اسکولوں کے طلبہ نے ان امتحانات میں اے پلس یا اے گریڈ حاصل کیے ہیں۔


اپوزیشن لیڈر نے طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، چیئرمین بورڈ پروفیسر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 62 ہزار طلبہ نے امتحان دیا، کامیابی کا تناسب98.1 فیصد رہا۔

چئیرمین انٹر بورڈ لاہور نے کہا کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین لیے گئے، جو طلبہ امتحانات میں غیر حاضر تھے ان کے امتحان لیے جائیں گے۔

پروفیسر مرزا حبیب نے کہا کہ 31 ہزار 353 طلبہ نے اے پلس، 23 ہزار 737 طلبہ نے اے گریڈ جبکہ29 ہزار 601 طلبہ نے بی گریڈ حاصل کیا۔

تازہ ترین