• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جنگ نے عمران عباس کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے پرانے دوست، اداکار و سُپر ماڈل عمران عباس کے ہمراہ ایک پرانی یادگار تصویری شیئر کی ہے۔

خوبرو شخصیت کے مالک عمران عباس آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں اُن کی پرانی دوست صنم جنگ نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پرانی یاد تازہ کی ہے۔

صنم جنگ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران عباس کو اپنا پرانا اور اہم ترین دوست قرار دیا ہے۔


صنم جنگ کا اپنی پوسٹ کے کیشن میں لکھنا ہے کہ ’عمران عباس اُن کے ڈرامے کے پہلے ہیرو سے لے کر شوبز انڈسٹری میں حقیقی دوست ہے، عمران عباس کا دل سونے کا ہے۔‘

دوسری جانب صنم جنگ کی اس پوسٹ پر عمران عباس کی جانب سے شکریہ کا کمنٹ کیا گیا ہے۔

عمران عباس کا اپنے کمنٹ میں کہنا ہے کہ ’صنم جنگ اُن کا اعتماد اور قریبی دوست ہیں، صنم جنگ ہیں تو وہ بالکل ٹھیک رہیں گے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید