• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گزری سے بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ سرغنہ سمیت گرفتار


ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کراچی ساؤتھ جاوید اکبر نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گزری سے بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ برگر گینگ کے سرغنہ شاہد برگر عرف بوس سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق برگر گینگ ڈیفنس، کلفٹن، ضلع شرقی اور وسطی کے بنگلوں کی ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔

جاوید اکبر کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گاڑی، طلائی زیوارت، قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی سامان بھی ملا ہے۔

جاوید اکبر کے مطابق ملزمان کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین