• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ نے ہیمامالنی کیلئے کونسا گانا گنگنایا؟

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جلد ہی ممبئی فلم نگری کی ڈریم گرل ہیما مالنی کے ساتھ 2006 کی فلم بابل کے بعد رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

تاہم اس مرتبہ ہیما مالنی ہاٹ سیٹ پر ہوں گی جبکہ امیتابھ بچن کون بنے گا کروڑ پتی کے آئندہ آنے والی قسط ہیما جی کی میزبانی کررہے ہوں گے۔ 

اس حوالے سے ایک نیا پرومو شیئر کیا گیا ہے جہاں امیتابھ بچن نے اپنی ہٹ فلم ’ستے پہ ستا‘ کا مقبول نغمہ ’دلبر میرے کب تک مجھے‘ گنگنایا۔

واضح رہے کہ ہیمامالنی اور امیتابھ بچن نے ماضی میں ستے پہ ستا کے علاوہ کئی فلموں میں جبکہ حالیہ برسوں میں بابل، باغبان، ویر زارا میں اکٹھے کام کیا۔



تازہ ترین