سندھ ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کی اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں نیب کی تحقیقات میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے اور ریفرنس کے تفتیشی افسر کے خلاف انکوئری کا حکم دیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے تفتیشی افسر نے قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، چیئرمین نیب دیکھیں کس طرح تفتیش میں من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے۔
عدالت نے کہا کہ بد دیانتی سے تفتیشی افسران استغاثہ کا کیس خراب کررہے ہیں، تفتیش کے لئے نیب کو چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنانا چاہیے۔
سندھ ہائی کورٹ نےنثار مورائی، سلطان قمر صدیقی کی سزا میں تین سال کی کمی کردی۔