• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18622نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 423 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7525 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید10877مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 445938 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 6209047 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک464261 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 21958 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21254 گھروں میں، 28 آئسولیشن سینٹرز میں اور 252 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جن میں سے 15مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 423 نئے کیسز میں سے 60 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 24، کورنگی 18، جنوبی 12، ملیر 4، ضلع وسطی 2  اور غربی سے کوئی کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 37، نوشہرو فیروز 29، کشمور 27، جامشورو 25، ٹھٹھہ 24، سانگھڑ 20، گھوٹکی 19، شکار پور 19، تھر پارکر 19، بدین 18، سکھر 18، جیکب آباد 15، مٹیاری 15، ٹنڈوالہیار 15، سجاول 14، شہید بینظیر آباد 13، میر پورخاص 11، لاڑکانہ 8، عمر کوٹ 6، ٹنڈو محمد خان 5 اور خیرپور سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

تازہ ترین