• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کم ہو گئی،پاونڈ ایک روپے مزید مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 171.15روپے سے کم ہو کر 171.10روپے اور قیمت فروخت 171.25 روپے سے کم ہو کر 171.20روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 171.60روپے سے کم ہو کر 171.40 روپے اور قیمت فروخت 172.00روپے سے کم ہو کر 171.80روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 197.80روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 199.50روپے سے بڑھ کر 199.80روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید233.50روپے سے بڑھ کر 234.50روپے اور قیمت فروخت 235.50روپے سے بڑھ کر 236.50روپے ہو گئی۔

تازہ ترین