• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کی میئر فرانسیسی سوشلسٹوں کی جانب سے صدارتی امیدوار منتخب ہوگئیں

پیرس( رضا چوہدری ) پیرس کی میئر این ہیڈالگو نے فرانسیسی سوشلسٹوں کی صدارتی نامزدگی کےلئے بطور پارٹی امیدوار بننے کی دوڑ جیت لی ہے۔ پارٹی انتخابات میں میئر این ہیڈالگوکو 72 فیصد ووٹ ملے ہیں اور انہوں نے اپنی مدمقابل امیدوار ، سابق وزیر زراعت اسٹیفن لی فول کو شکست دی ہے۔ 62سالہ سیاستدان پیرس کی میئر این ہیڈالگو نے فرانسیسی سوشلسٹوں کی صدارتی امیدوار کی دوڑ جیت لی ہے، اب وہ اپریل میں صدارتی انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی طرف صدر کی امیدوار ہوں گی، جنہوں نے ایک ماہ قبل صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا ،ان کا مقصد ماحولیاتی اور سماجی مسائل پر زور دینے والی مہم کے ساتھ اپریل کے انتخابات میں سوشلسٹوں کی قسمت کو زندہ کرنا ہے۔ سوشلسٹوں کے فرسٹ سکریٹری اولیور فیور نے کہا کہ وہ پارٹی کے ارکان کے 72 فیصد سے زیادہ ووٹ لیکر کامیا ب ہوئیں ، 90 فیصد سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہوئے ۔
تازہ ترین