• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے لوگوں کوتعلیم سےآراستہ کرنا ہوگا، ڈاکٹر احسن ایوب

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) متوازن اور صحت مند خوراک ہلکی پھلی ورزش اور سماجی بہبود کے کام سے ہم نہ صرف کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے مضر اثرات سے باہر نکل سکتے ہیں بلکہ زندگی معمول کے مطابق واپس لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان ڈاکٹر احسن ایوب راجہ نے پاکستان سے آئے ہوئے ڈاکٹر امیر چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ شبیر، راجہ محمد عارف، راجہ مختار، راجہ نعیم اللہ خان اور پاکستان کے شہر فیصل آباد سے بذریعہ وڈیو لنک راجہ محمد ایوب خان نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر احسن ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں ظاہری نمود و نمائش سے ہٹ کر حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا، تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جسے حاصل کرکے ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر امیر چوہدری، پروفیسر آصف جاوید نے ان کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات اور محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ 
تازہ ترین