• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول کا مہینہ محبت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم اورانصاف کی فراہمی اور محبت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرعید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یوم ولادت حضرت محمد مصطفی ﷺہمارے لئے تمام عیدوں سے بڑھ کر ہے،کیونکہ آپ کی ولادت کے سبب ظلمتوں،اندھیروں اور جہالت کے بادل چھٹ گئے،خواتین کو اعلی مقام ملا،پاکستان کو انارکی اور انتشار کیطرف دھکیلنے کی سازشوں کو یکجا ہوکر ناکام بنانا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید