• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیس چاقو حملے میں ہلاک

لندن (جنگ نیوز )وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیس چرچ میں چاقو سے کیے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیس کی موت پر برطانوی سیاستدانوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور برطانوی پرچم کو سرنگوں کردیا گیاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایسکس پولیس نے بتایا کہ اپنے انتخابی حلقے میں ووٹرز سے ملاقات کرنے والے برطانوی 69سالہ رکن پارلیمنٹ کو ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ان پر ایکسکس کے مغربی علاقے میں واقع بیلفیئرز میتھوڈسٹ چرچ میں حملہ کیا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے فوری طور پر چرچ میں آ کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حملے کے شبے میں کسی اور شخص کو تلاش نہیں کررہے۔

تازہ ترین