لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں سروس ٹریبونل ایک ماہ میں کام شروع کردیگا تاکہ یہاں کے عوام کو براہ راست اور کم خرچ سہولتیں حاصل ہو سکیں۔ وہ جمعہ کو رات گئے لاڑکانہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر لاڑکانہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر قانون دان محمد عاشق دھامراہ ایڈوکیٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور چیف جسٹس کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔ چیف جسٹس سندھ جسٹس احمد علی شیخ نے اپنے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ہائی کورٹ بار کی وجہ سے ہی وہ چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچے۔