• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 تعلیمی بورڈز میں سیکریٹری کے عہدے کے لیے صرف تین امیدواروں کا انتخاب

کراچی(سید محمد عسکری) تلاش کمیٹی سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں سیکریٹری کے عہدے کے لیے صرف تین امیدواروں کا انتخاب کرپائی جب کہ باقی 12 امیدوار موزوں نہ ہونے کے باعث مسترد کردئیے گئے جن تین امیدواروں کا انتخاب ہوا ان میں میں میٹرک بورڈ کراچی کے ڈاکٹر نویداحمد، انٹربورڈ کراچی کی زرینہ راشد اور لاڑکانہ بورڈ کے اشفاق شاہ شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر قدیر راجپوت نے کی جس میں طے کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باعث انتخاب شدہ افراد کے ناموں کی سمری تیار نہ کی جائے اور فیصلے کا انتظار کیا جائے۔اجلاس کے بعد تلاش کمیٹی کے ایک رکن نے جنگ کو بتایا کہ ہمارے بار بار کہنے کے باوجود پانچ چئیرمین بورڈز کے امیدواروں کے لیے انٹرویو کی تاریخ نہیں دی جاری ہے اگر صوبائی وزیر یہ انٹرویو ملتوی نہ کراتے تو اب تک چئیرمین حضرات کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجاتا۔

تازہ ترین