• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس دفاتر میں سپرے کرنے کے احکامات

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے پولیس فورس کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبے کی تمام پولیس لائنز ، دفاتر اور تھانوں میں مچھر کش سپرے باقاعدگی سے کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈینگی مچھر سے بچائو کی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے متاثرہ اہلکاروں کی معاونت اور دیکھ بھال کا خاطر خواہ خیال رکھا جائے۔ اور اگر کسی متاثرہ افسر یااہلکار کو پلیٹ لیٹس کی ضرورت ہے تواسے فوری خون کے عطیات فراہم کئے جائیں۔
تازہ ترین