• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر نتائج،پنجاب کالجز کے84طا لب علموں کے 100فی صد نمبر

لاہور(پ ر)انٹر میڈیٹ نتائج 2021 میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پنجاب کالجز کے طلباء نے شاندار کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری رکھا۔پنجاب گروپ آف کالجز کے 84 طلباء و طالبات نے 100 فیصد نمبر حا صل کر کے تاریخی اعزاز اپنے نام کیا ۔لاہور بورڈمیں پنجاب گروپ آف کالجز کے 27 طلبہ نے 1100 نمبروں میں سے 100 فیصد نمبر حا صل کئے ، اسی طرح گوجرانولہ بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 8طلبہ 100 فیصد نمبر حا صل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں 14 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حا صل کر لئے ۔ پنجاب کالجز کے 22 طلبہ نے ملتان بورڈ میں بھی 100 فیصد نمبر حا صل کئے ۔ ساہیوال بورڈ میں بھی 5 طلبہ نے 1100 میں سے 100 فیصد نمبر حا صل کئے ۔ بہا ولپور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 7 طلبہ 100 فیصد نمبر لے گئے جبکہ راولپنڈی اور سر گودھا بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک ایک طالب علم نے 100%نمبر حاصل کئے۔ نتائج پنجاب حکومت کی جا ری کر دہ پر وموشن پالیسی کے تحت مر تب کیے گئے جس میں نمایاں پو زیشنز لینے والے طلبہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ فیل ہونے والے اور نمبر بڑھانے کے خواہشمند طلبہ کو سپیشل امتحان دینے کی اجازت دیتے ہوئے 27 نومبر کو امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین