• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک امن،انجمن اسلامیہ کے تحت 29 ویں سالانہ سیرت کانفرنس

ملتان ( سٹاف رپورٹر)تحریک امن پاکستان اور انجمن اسلامیہ کی جشن عید میلادالنبی کے حوالہ سے29ویں سالانہ سیرت النبی کانفرنس جنوبی پنجاب کی مرکزی تقریب بن گئی سالانہ کانفرنس میں سعودی عرب ،انگلینڈ سے بھی علماء مشائخ سمیت سیاسی سماجی،مذہبی شخصیات صحافیوں مسیحی برادری اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تحریک امن کے چئیرمین مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما سربراہ گیلانی خاندان مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ دینی تعلیمات سے دوری اختیار پر پسماندگی اور جہالت کے مسائل پیدا ہوئے۔ مخدوم تنویر الحسن گیلانی ،مخدوم ولایت مصطفی گیلانی ،مخدوم سہیل حسن گیلانی ،عبدالوحید ارائیں ،حاجی جاوید اختر انصاری ،چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ کی آمد سے ظلمتوں کے بادل چھٹے اور مظلومین کی داد رسی ہوئی اور امت دین فطرت سے آشنا ہوئی جس سے دنیا میں امن سلامتی اور زندگی گزارنے کے حقیقی اصول وضوابط وضع ہوئے عید میلادالنبی کی خوشیاں منانا خوش نصیبی ہے اگر ہم آپ کی پیروی اور اطاعت کو شعار بنالیں تو ہمارا ہر دن عید ہوگا۔
تازہ ترین