• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کو ’سانڈ‘ کہے جانے پر غنیٰ علی سیخ پا

پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے مداح کو شوہر سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔

جَلد ہی ماں بننے والی اداکارہ، غنیٰ علی اپنے شوہر سے بے حد محبت کرتی ہیں اور شوہر کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئے دن غنیٰ علی کے شوہر سے متعلق ناگوار کمنٹس کیے جاتے رہتے ہیں۔


حال ہی میں غنیٰ علی کی جانب سے اپنے شوہر کے ساتھ متعدد تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ اور اُن کے شوہر خوشگوار موڈ میں نظر آ ر ہے ہیں۔

غنیٰ علی کی اس تصویر پر ایک مداح کی جانب سے نا مناسب لفظوں کا استعمال کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ابے اِس سانڈ کو بکرا عید پر کاٹ لیو۔‘

جس کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ تمہاری زبان نہ کاٹ دیں۔‘


تازہ ترین