• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: آریان خان کا این سی بی افسر کو اچھا بن کر دکھانے کا وعدہ

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے کو وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں اچھا بن کر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دورانِ حراست آریان خان کی تربیت بھی کی جارہی ہے۔ 

اس سلسلے میں یہ رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں کہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے این سی بی آفسر سمیر وینکھڈے کو اچھا بن کر دکھانے کا وعدہ کرلیا۔ 

آریان خان نے این سی بی افسر کو یقین دلایا کہ میں آپ کو ایسا بن کر دکھاؤں گا جس پر آپ فخر کریں گے۔ 

واضح رہے کہ بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی ہے، جس کا پہلے آریان نے انکار کیا لیکن بعد میں اس کا اعتراف بھی کرلیا۔

آریان خان کی 3 سے زائد درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہیں جبکہ ان کی حالیہ درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبر تک کے لیے محفوظ کرلیا گیا ہے۔ 

تاہم ان کی این سی بی میں دورانِ حراست تربیت جاری ہے جس کے دوران انہوں نے نہ صرف این سی بی افسر سمیر وینکھڈے کو اچھا بن کر دکھانے کا وعدہ کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ معاشرے کے کمزور طبقے کی اس سلسلے میں مدد بھی کریں گے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ آریان خان کی دوران حراست تربیت میں نہ صرف سمیر وینکھڈے بلکہ این جی او ورکرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ 

آریان خان کو 7 اکتوبر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ممبئی کی ارتھر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین