• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورتوں کو آئین میں دیئے تمام حقوق اور اختیارات ملنے چاہئیں، چیف جسٹس

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین میں عورتوں کو بہت سارے اختیارات اور حقوق دیئے گئے ہیں، وہ سارے حقوق عورتوں کو ملنے چاہئیں۔عورتوں کا حق ایسا حق ہے جس کو آئین میں تحفظ دیا گیا ہے، انکو ہر جگہ نہ صرف نمائندگی ملنی چاہئے بلکہ ان کا آئین اور قانون کے اندر جو حق ہے وہ سارے حقوق ان کو ملنے چاہئیں اور انکی ہر جگہ شرکت ہونی چاہئے، عورت اگر صحت مند نہیں رہی تو ہمارا معاشرہ بالکل صحت مند نہیں رہ سکتا، پاکستان کے ہر شہر میں چھاتی کے کینسر کے علاج کی سہولت موجود ہونی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں پنک ربن نامی تنظیم کے تحت خواتین کی چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ بات میرے لئے حیران کن تھی کہ جہاں پاکستان میں عورتوں کی آبادی مردوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے تاہم انکے علاج کیلئے کوئی خصوصی اسپتال نہیں، یہ میرے لئے بڑی تکلیف دہ بات تھی اور اس کو میں نے پڑھا اوراس کو سمجھنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین