• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں مذہبی فسادات میں شدت، مزید 2 ہندو ہلاک


ڈھاکہ (جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں اسی ہفتے شروع ہوئے مذہبی تشدد میں تاحال 6ہندو قتل کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب حکام نے حفاظتی انتظامات کے تحت شورش زدہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وائرل ہونےوالی ایک ویڈیو میں قرآن پاک کی بے حرمتی دکھائی گئی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش کی مختلف ہندو آبادیوں میں فسادات شروع ہوگئے ۔بنگلہ دیش میں ہفتہ 16اکتوبر کے روز پولیس نے مزید دو ہندوؤں کے قتل کی تصدیق کر دی۔ ہفتے کے دن بیگم گنج کے علاقے میں ایک مندر کے باہر ایک ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص اسی مندر کا محافظ تھا۔ مقامی پولیس اہلکار شاہ عمران نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندو برادری کے ارکان 10روزہ درگا پوجا کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریوں میں تھے کہ 200افراد پر مشتمل ایک گروہ نے مندر پر دھاوا بول دیا۔ اسی دوران مندر کی کمیٹی کے ایک سینئر رکن کو بھی قتل کر دیا گیا۔بدھ کے دن سے جاری اس بد امنی میں اب تک بنگلہ دیش میں 6ہندوؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین