• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے شوگر ملوں کے 5 سالہ آڈٹ سے 619 ارب ریکور کئے، شہزاد اکبر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفاف تحقیقات اور احتساب کیلئے پر عزم ہے۔ 

شوگر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایف بی آر نے چینی بنانے والے کارخانوں کے پانچ سالہ آڈٹ سے 619ارب روپے ریکور کئے جبکہ مسابقتی کمیشن نے شوگر مافیا کی کارٹلائزیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44ارب روپے اور سٹے بازوں سے جرمانے کی مد میں 13.8ارب روپے ریکور کئے۔

زرداری نے نیب آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت سے فائدہ لینے کی کوشش کی، وزیراعظم کا وژن ہے کہ کسی بھی معاملے کے احتساب کیلئے کھلی تحقیقات ہونی چاہئے جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،زرداری نے نیب آرڈیننس کے ذریعے احتساب عدالت سے فائدہ لینے کی کوشش کی ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی طرح کی بدعنوانی کے احتساب کیلئے کھلی تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

تازہ ترین