فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین نے دبئی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے اسحاق ڈار نے ان تمام اثاثوں کو اپنے انتخابی گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔اسحاق ڈار میں اخلاقی جرات ہے تو فوری طور پر وزارت سے استعفی ٰدے کر عوام کے سامنے پیش ہوں۔سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر اسحاق ڈار کے چھپائے گئے اثاثوں کی چھان بین کرے۔ کرپٹ اشرافیہ سیاست اور جمہوریت پر قابض ہے۔عوام کی محرومیوں کااصل ذمہ دار یہی کرپٹ حکمران ٹولہ ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن کررکھا ہے ۔غریب قوم کے دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔