• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات

قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ مضبوط سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، رابطہ عوام کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی سے تھائی لینڈ کے سفیر نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، تجارت میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے اسپیشل اکنامکس زونز بنائے جا رہے ہیں۔

تھائی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور کلچر نے بہت متاثر کیا، تھائی کمپنیاں پاکستان میں زرعی اور فوڈ پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی حکومت ٹیکسلا میوزیم میں بدھا کی باقیات کو محفوظ کرنے کی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین