• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نشے میں دھت نوجوان کی فائرنگ، 4 افراد زخمی

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں شراب کے نشے میں دھت نوجوان نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو زخمی کر دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت نوجوان نے اچانک فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے 4 افراد علی، حسنین، اکرام اور عمران زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

تازہ ترین