• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عورتیں کتنی محفوظ؟ تازہ سروے نتائج سامنے آگئے


پاکستان میں خواتین کتنی محفوظ ہیں؟ اس حوالے سے تازہ ترین سروے کے نتائج سامنے آگئے۔

پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام نے خواتین کے محفوظ ہونے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق 20 فیصد نے کہا کہ ملک میں عورتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ 35 فیصد نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

سروے نتائج کے مطابق 43 فیصد نے رائے دی کہ ملک میں عورتیں کسی حد تک محفوظ ہیں۔

اس سروے میں تحفظ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خواتین کی رائے مردوں سے زیادہ مثبت رہی۔

سروے نتائج کے مطابق 29 فیصد خواتین نے خود کو گھر سے باہر محفوظ مان لیا جبکہ 22 فیصد مردوں نے اس بات سے اتفاق کیا۔

تازہ ترین