• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز: نجی کمپنیوں سے مساجد کی خفیہ تحقیقات کروانے کا انکشاف


نیدرلینڈز میں نجی کمپنیوں سے مساجد کی خفیہ تحقیقات کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق 10 میونسپلٹیز مساجد اور پیش اماموں کی تحقیقات کروا رہی ہیں۔ 

مقامی اخبار نے مزید بتایا کہ مسلم کمیونٹی میں سرگرم افراد کی بھی تحقیقات کرائی گئی ہے، نجی کمپنیوں کو تحقیقات کے لیے 3 لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے ہیں۔ 

نیدرلینڈز کے آئینی ماہر پروفیسر یمری شوارمنز کا کہنا ہے کہ ایسی تحقیقات کی حیثیت غیرقانونی ہے، میونسپلٹیز نجی کمپنیوں سے ایسی تحقیقات نہیں کرواسکتیں۔ 

مقامی مسلمان تنظیم نے کہا ہے کہ ایسی تحقیقات سے حکومت پر سے اعتبار ختم ہوسکتا ہے۔ 

تازہ ترین