• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیؐ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائیگا، جماعت اہلسنّت

(کراچی اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائے گا جشن صبح بہاراں کا آغازبارگاہ رسا لتؐ میں ہدیہ درود و سلام،اجتماعی دعاؤں سے ہوگا، مرکزی اجتماع منگل کو میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں ہو گا، جبکہ جماعت اہلسنّت کراچی کا مرکزی جلوس بروز منگل12 ربیع الاول19 اکتوبر 3/بجے سہ پہر علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری ودیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ؐ ٹھیک 5/بجے شام نشتر پارک میں منعقد ہوگا،جلسے سے جید علمائے کرام خطاب وقرار دادیں پیش کرینگے،نما ز عصر اور مغرب نشتر پارک میں اداکی جائے گی،میلا د النبی کے مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزاررضا کا ر اور اسکاؤٹس انجام دینگے، علامہ شاہ عبدالحق نے اپیل کی ہے کہ عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلو س کے تمام شرکاء انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں،جماعت اہلسنّت کر اچی نے منتظمین جلو س ہدایت کی ہے کہ جلوس آرگنا ئز ر ایک دوسر ے کے جلو س کا احترام کر ینگے، ہر تنظیم پابندی وقت کے ساتھ جلو س نکا لے،کسی بھی تنظیم کے جلوس کو روک کر داخل ہونے یا آگے نکلنے کی کو شش ہر گز نہ کی جائے،ایم اے جنا ح رو ڈ میں جلو س کے داخلے کے پو ائنٹ کو استعمال کیا جائے جبکہ جلو س کی گا ڑیو ں کو مزار قائد کے سامنے پارک میں کھڑا کیا جائے،منفی نعر وں پر مبنی وال چا کنگ نہ کی جائے،حفا ظت پر ما مو ر پو لیس،رینجرزکے کام میں مداخلت ہر گز نہ کی جا ئے،مشکو ک اشیا ء،شخص کی نشا ند ہی پو لیس انتظا میہ کو دی جا ئے،جما عت اہلسنّت اور دیگرسنّی تنظیمات ومیلاد انجمنو ں کی جانب سے ایم اے جناح روڈ اور شہرکے مرکزی مقامات پربھی کیمپ قائم کئے جائیں گے، علاوہ ازیں آج پیر کوشہر بھر کی مساجد میں جشن ولا دتِ مصطفیٰ صبح بہا را ں کی مناسبت سے محا فل نعت،میلا د شریف،قصیدہ بردہ شریف،ختم درود پاک کی محا فل کا انعقاد کیا جائے گا،مر کزی اجتما ع میمن مسجد مصلح الدین گار ڈن میں علا مہ شاہ عبد الحق قادری کی صدا رت میں ہو گا جو فجر تک جا ری رہے گا۔

تازہ ترین