• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ سری لنکا،پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کا دورہ کرنے والی پاکستان شاہینزکرکٹ ٹیم کا چار روزہ تربیتی کیمپ اتوارسے کراچی میں شروع ہوگیا ۔پیر کو تین روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ میڈیا کو سماجی فاصلوں کے ساتھ میچ کور کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعود شکیل قیادت کریں گے۔حیدر علی کی جگہ محمد طحہ کو اسکواڈ میں شامل جبکہ کامران غلام کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ حیدر علی نائب کپتان بھی تھے ۔ دورہ سری لنکا پر پاکستان شاہینز دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی چار روزہ میچ کینڈی اور ون ڈے میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین