• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اورچین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ماسکو/بیجنگ ( نیوز ڈیسک) روس اور چین نے سائبیریا کے ساحلوں پر مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ۔ یہ مشقیں روس کے شہر ولادی ووستوک کے کھلے سمندر کی، خلیج گرینڈ پیترو میں کی جا رہی ہیں۔مشقوں کا ہدف چینی اور روسی بحری بیڑوں کی مواصلاتی رابطے، بارودی سرنگ سے تحفظ، راکٹ لانچر اور آبدوز لانچر صلاحیتوں کا استعمال کر کے مشترکہ کاروائی کے ذریعے بحری اہداف پر فائرنگ کی قابلیت کو فروغ دینا ہے۔ مشقوں میں چین نے پہلی بار اپنے آبدوز لانچر طیاروں اور 10 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ڈساسٹرائر جہازوں کو بیرونِ ملک روانہ کیا ہے۔ یہ مشقیں اتوار کے روز جاری رہیں گی۔
تازہ ترین