کراچی (آئی این پی ) سابق صدر آصف زرداری نے 18 اکتوبر کے شہدا (شہداء کار ساز)کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں اور جانثاروں کی جانوں کے نذرانہ سے جمہوریت کا سورج طلوع ہوا، طبقاتی ناانصافیوں کیخلاف جنگ لڑتے رہیں گے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شدت پسندوں اور وطن دشمنوں سے جنگ تھی، محترمہ بینظیر بھٹو شہید عوام کا استحصال کرنے والوں سے مزاحمت کا نام ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کچلے ہوئے طبقات کی نمائندہ اور وکیل ہے، 18 آئینی ترمیم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر ہے۔