• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، بچے کو اغوا کرنے پر شوہر نے گولیاں مارکر بیوی اور 2 بیٹیاں قتل کردیں

صوابی( نمائندہ جنگ)کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کربیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔ محمود ولد جہان بہادر نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ شب اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ان کا والد جان بہادر اور پھوپھی زاد طیب نے آکر گھر کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کی 46 سالہ والدہ زوجہ جہان بہادر ، تیئس سالہ بہن تکلیم زوجہ عمران اور انیس سالہ بہن نہاز زوجہ قیا ش گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئیں رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی کہ مسماۃ تکلیم اور نہاز کے خلاف چالیس یوم قبل مردان میڈیکل کمپلیکس کے چلڈرن وارڈ سے ایک بچے کے اغوا کا الزام تھا جو بعد ازاں بازیاب ہونے پر دونوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور بعد ازاں آٹھ دس یوم قبل دونوں جیل سے رہا ہوئیں دونوں کے اس فعل پر والد جان بہادر اور پھوپھی زاد طیب ناراض تھے ۔ کالو خان پولیس نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق مردان اور صوابی پولیس نے تیرہ دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بچے کو بازیاب کیا ۔بعد ازاں دونوں جیل بھیج دیا گیا تاہم آٹھ دس یوم قبل دونوں رہا ہوکر آئیں ۔مقتولہ ماں کو اپنی دو بیٹیوں سمیت گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین