• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی بے تدبیریوں سے ملک افراتفری کا شکار ہو چکا،سراج الحق

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے تدبیریوں سے ملک افراتفری کا شکار ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب امیر راجہ فاضل تبسم کی خوشدامن مقبول فاطمہ کی وفات پر تعمیر منزل اسلام آباد میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان اور محترمہ مقبول فاطمہ جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔پاکستانی قوم اپنے ہیروز پر فخر محسوس کرتی ہے۔محسن پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ناقابل تسخیر قوت بنا، قوم اپنے محسنوں کو یاد رکھے۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی بے تدبیریوں سے ملک افراتفری کا شکار ہو چکا ہے ،ریاست پاکستان جو عالم اسلام کی امیدوں کا محور ومرکز ہے انتشار کی وجہ سے کمزور ہو رہی ہے ،دنیا بھر میں بسنے والی مظلوم و محکوم قومیں پاکستان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے نا اہل قیادت کی وجہ سے مہنگائی،بے روزگاری کا سیلاب امڈ آیا ہے قوم حقیقی قیادت کا انتخاب کرے تا کہ ان محسن کشوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

تازہ ترین