• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جشن میلاد النبیؐ کیلئے تیاریاں مکمل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جشن میلاد النبیؐ شایان شان منانے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سنٹرل پولیس آفس اور مختلف شہروں میں قائم ریجنل، زونل اور سیکٹر دفاتر میں تیاریاں مکمل کر لیں۔ ترجمان کے مطابق مختلف پروگرام ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔ آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی مسافروں کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ گزشتہ روز شیخوپورہ مسجد میں قرآن خوانی اور محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین