• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا پر پابندیوں کیخلاف قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کوہوگا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ کنونشن میں میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں میں کٹوتیوں،واجبات کی عدم ادائیگی ، صحافیوں پر تشدد، اغواء اور گھروں میں گھس کر مارنیوالے ملزمان کی عدم گرفتاری ، پروگراموں کی جبری بندش اور پی ایم ڈی اے جیسے میڈیا مارشل لائی قوانین کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگااور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، کنونشن میں ملک بھر سے صحافیوں کی منتخب قیادت سیاسی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی، انسانی حقوق ، طلبا ، وکلا اور ٹریڈ یونینوں کے نمائندے شریک ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید