• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث کا حرمین شریفین کو مکمل کھولنے کا خیرمقدم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے امیر حافظ مقصود احمد نے سعودی حکومت کی طرف سے حرمین شریفین کو مکمل طور پر کھولنے اور اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے قبول اسلام کے حوالے سے مجوزہ بل اسمبلی میں پیش نہ کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں پٹرول‘ بجلی‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نائب امیر سید طیب الرحمان زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک کو کئی عشرے پیچھے لے گئی ہے۔ اجلاس میں مولانا عبدالرئوف، مولانا عمرفاروق، قاری عبدالوحید ربانی، چوہدری یوسف سلفی، حافظ محمد الیاس، چوہدری محمد سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین