• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں اور بچےکی صحت کا ہفتہ تمام اضلاع میں منایا جائیگا، ڈی ایچ او کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر زمان جمالی نے کہا ہے کہ ہفتہ ماں اور بچے کی صحت کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر حاملہ خواتین اوربچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دیں گی،یہ بات انہوں نےمحکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زیراہتمام ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے حوالے سے اتوار کو واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی،واک میں سینئر میڈیکل افسر ارباب طارق سمیت دیگر نے شرکت کی ،واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر زمان جمالی نے کہا کہ یہ ہفتہ سال میں دو بار منایا جاتا ہے، اس مرتبہ یہ ہفتہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 18 سے 23 اکتوبر تک منایا جائے گا اس دوران دو سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پیٹ میںکیڑوں کے ادویات بھی فراہم کی جائیگی اور حاملہ خواتین اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔
تازہ ترین