• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی سے مسلط حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی،الحاج احمد زادہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ اور جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم قاسمی نے کہا ہے کہ پشاور میں مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کانفرنس میں لاکھوں لوگوں طلبا اور نوجوانوں کی شرکت اور عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے واضح ہو گیا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ عوام نے اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے مہنگائی کی خوفناک سونامی کا راستہ روکنے اور نااہل حکمرانوں سے نجات کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نجات دہندہ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور بہت جلد عوام کو نااہل نالائق اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔ الحاج احمد زادہ خان اور محمد نعیم قاسمی نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور ملک کے کونے کونے و چپے چپے میں گو عمران گو یہ کیسی تبدیلی ہے ہر طرف تباہی ہے یہودیوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے گونج رہے ہیں جبکہ عوام کے زور دار نعروں کی گونج سے حکمرانوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔
تازہ ترین