• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جھگڑے کے دوران فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں محلے داروں میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جہانگیر ٹاؤن میں معمولی بات پر محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، دوران جھگڑا علی رضا نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے گولیاں لگنے سے تین بھائی ذیشان، مقصود اور طاہر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین