• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل،12ملزموں کی رہائی کا حکم

گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اسلم گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 12ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نےجیل ہسپتال، خواتین، نو عمر قیدیوں کی بارکوں سمیت تمام بیرکوں، کچن کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے متعلقہ عدالتوں کو احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سول جج گجرات محمد مسعود اصغر،، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 
تازہ ترین