• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بچے کا نام رکھ دیا ہے۔

بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔


محمود چوہدری نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا ہے کہ اُن کے بیٹے کا نام ’میر حاکم‘ ہے جبکہ بختاور بھٹو نے بیٹے کا مکمل نام ’میر حاکم محمود چوہدری‘ اپنی انسٹا گرام پوسٹ اور اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ بیٹے ’ میر حاکم‘ کا نام میرے مرحوم ماموں کی نسبت سے میر اور میرے دادا کی نسبت سے حاکم رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹ زرداری خالہ بن گئی ہیں۔

تازہ ترین