• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کردیں

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کراچی جلسے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے بھائی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ اسٹیج پر  بیٹھے تصویر شیئر کی، ایک اور تصویر میں جلسے کے شرکاء بھی دکھائے گئے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’سلام شہدائے کارساز‘

باغ جناح کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسے  کے آغاز سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اپنی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے تھے۔

جلسہ گاہ میں گہما گہمی عروج پر رہی، بڑی تعداد میں موجود کارکنان انتہائی پرجوش تھےجنہوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید