• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارم اپ میچ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کے تقریباً تمام ہی اہم بولرز نے اس پریکٹس میچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بولنگ میں اپنی نمایاں کارکردگی پیش کی۔ 

شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمیئر 28، کیرون پولارڈ 23 اور کرس گیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔

ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔

تازہ ترین