• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے جلسے کی انتہائی ’جذباتی‘ تصویر دکھا دی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں محمد نواز شریف کی صحابزادی مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی انتہائی جذباتی تصویر سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے جلسے کی ایک تصویر  شیئر کی جس میں ایک بزرگ شہری جو وہیل چیئر پر موجود ہیں، کی نشاندہی کی گئی اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’اللّٰہ، یہ پی ڈی ایم کے جلسے کی انتہائی جذباتی تصویر ہے، اس معمر شخص کو تو دیکھیے۔‘

اس سے قبل مریم نواز نے جلسوں میں اپنی تقریر کے حوالے سے انکشاف کیا تھا۔

مریم نواز سے ایک صارف نے ان کی تقاریر کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی تقریریں کون لکھتا ہے؟ اگر خود لکھتی ہیں تو خدا کی قسم کمال لکھتی ہیں ، اللّٰہ تعالٰی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے بتایا کہ ’وہ اپنی تقریر کا ایک ایک لفظ خود لکھتی ہیں۔‘

تازہ ترین